ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، میجر طاہر صادق

حسن ابدال:حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی قیادت پر حسن ابدال میں سابق کونسلران بلدیہ حسن ابدال نے بھرپور اعتماد
سابق کونسلران بلدیہ حسن ابدال نے کہا کہ میجر طاہر صادق ہی اٹک کی ترقی کے ضامن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر طاہر صادق کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حسن ابدال حاجی شفقت خان طاہر خیلی ، سابق چیئرمین یونین کونسل حسن فردوس کشمیری ، سابق چیئرمین سلیم خان ، صداقت علی خان برہان ، سعید اختر حسن ابدال اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسن ابدال قدرتی وسائل ، صنعت و تجارت کا اہم مرکز ، سی پیک اور موٹروے کے نزدیک تر ہونے سے آئندہ پاک چین تجارت کا اہم مرکز ہو گا اور اس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملک کے اہم صنعتی اور تجارتی اداروں کے سربراہان و اہم کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بعدازاں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔
