صحافیوں کیلئے مراعات فراہم کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں،ندیم رضا

اٹک : اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان منعقد ہوا جس میں عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ اور جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم نے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی کہ حکومت پرنٹ میڈیا کی بحالی کیلئے موَثر اقدامات کرے اخبارات کے مین دفاتر میں کام کرنے والے صحافیوں کے علاوہ ضلع اور تحصیل سطح پر بھی صحافیوں کیلئے مراعات فراہم کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ اخبارات کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کی جانب سے ملنے والے آئی پی ایل بزنس کو ختم کر کے ویب سائیٹ پر دینے کا فیصلہ اور سمری سیکرٹری اطلاعات حکومت پنجاب کو بھجوانے کی اطلاعات پر کہا ہے کہ اس اقدام سے تمام اخبارات کے مالکان اس بزنس کے بند ہونے پر جو تھوڑے بہت ورکرز ہیں ان کے ساتھ کیا سلوک کریں گے اس کے لیے سب صحافی تنظیموں کو مل کر کوشش کرنا پڑے گی وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کرنا ہو گی کہ اس بزنس کے بند ہو جانے سے میڈیا کے اور بہت لوگ بےروزگار ہو جائیں گے ۔
