حکومت چین کی طرف سےقاضی احمد اکبر اور وفد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

حضرو: سینئررہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر خان ’’ حکومت چین کی طرف سے ‘‘ اپنے اور اپنے وفد کے اعزاز میں ’’ بیلٹ روڈ اننیٹییو ‘‘ کے حوالہ سے منعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے کا انعقاد کیا
تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری مسٹر آن چونگ ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر مسٹر یانگ لینگ اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔
قاضی احمد اکبر خان نے اپنے خطاب میں حکومت چین اور انکی اعلیٰ قیادت کا اپنے وفد اور حکومت پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف انہیں بے مثال میزبانی سے نوازا بلکہ یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ان کے ملک میں سی پیک جیسے عظیم منصوبہ ودیگر اہم سیاسی و تجارتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کر سکیں اور کچھ سیکھ سکیں یاد رہے کہ ملک بھر سے منتخب تحریک انصاف کے نوجوان لیڈرز ، سینئر عہدیدران اور آفس بیئررز پر مشتمل اعلیٰ سطی وفد نے فرزند حضروو اٹک قاضی احمد اکبر خان کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے 15 روزہ حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری دورہ پر وفد نے چین میں سی پیک منصوبہ اور بیلٹ روڈ اینیٹیٹو کورس میں حصہ لیا مذکورہ وفد کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے ۔
