سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی واثق خان جلالیہ سے ملاقات

اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک واثق خان جلالیہ سے ان کی رہائش گاہ جلالیہ میں تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر ملکی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی شیخ آفتاب احمد نے واثق خان جلالیہ کے خاندان کی قیام پاکستان سے قبل ، تحریک پاکستان بعدازاں وطن عزیز اور علاقہ کیلئے شاندار خدمات ان کے اور ان کے خاندان کے بے داغ ماضی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی شرافت علاقہ بھر میں ضرب المثل ہے۔
انہوں نے واثق خان جلالیہ کے بیٹے سابق چیئرمین یونین کونسل یاسر خان جلالیہ کی بھی علاقہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ ، سابق چیئرمین یونین کونسل یاسر خان جلالیہ ، سابق کونسلر بلدیہ اٹک شیخ عارف محمود اور سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) شیخ عواد صفدر بھی موجود تھے ، شیخ آفتاب احمد نے بھنگی گاءوں میں حامد خان کے عزیز کی شادی میں شرکت کی بعدازاں انہوں نے سروالہ گاءوں میں نزاکت خان کے والد اور بھنگی گاءوں میں عمر بٹ کے سالے ، جلالیہ گاءوں میں فیضان خان کی دادی اماں کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت بھی کیا ۔
