گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی نے تحصیل کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی

اٹک :گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی نے تحصیل کرکٹ چیمپیئن شپ میں گورنمنٹ ہائی سکول دھبولا کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تحصیل چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

وزیراعظم سپورٹس گالا کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں تحصیل پنڈی گھیب کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی کی ٹیم کو پول بی میں رکھا گیا پرنسپل محمد اقبال اور ہیڈ کوچ محمد طارق کی سربراہی میں خلیل احمد نے ٹیم تشکیل دی پہلے میچ میں ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی نے ہائی سکول ڈھوک دیڑہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی کواٹر فائنل میں ڈھوک لاہم کو 3 وکٹوں سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

پول بی کے پوزیشن میچ میں سابقہ ڈسٹرکٹ ونر ہائی سکول دھبولا کو 55 رنز سے ہرا کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی سیمی فائنل میں ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑ سے تھا جس میں ملہووالی کی ٹیم نے کھوڑ کی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی فائنل میں ہائیر سیکنڈری سکول ملہووالی کی ٹیم نے ہائی سکول دھبولا کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ٹاءٹل اپنے نام کر لیا اور ڈسٹرکٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا محمد الیاس، محمد عثمان، اسد اقبال، اویس کلیم اللہ، محمد فہیم اور محمد شاہد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا محمد عثمان نے ٹورنامنٹ کے بہترین بٹسمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا فائنل کے مہمان خصوصی عابد طارق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فائنل دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔