حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

اٹک :برصیغر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت حضرت کلو بابا سرکار مانسر شریف ، حضرت پیر سید انور علی شاہ اور حضرت راجہ محمد اکرم شہید کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات درگاہ شریف حضرت کلو بابا مانسر شریف اختتام پذیر ہو گئیں۔
3 روزہ تقریبات میں مختلف نیزہ بازی کے مقابلوں جن میں ملک بھر سے معروف نیزہ بازوں نے شرکت کی اس کے علاوہ قرآن پاک کے ختم ، محافل نعت ، ذکر و اذکار ، علمائے کرام کے بیانات ہوئے ملک کے معروف نعت خوان الحاج عبدالرزاق جامی نے حضرت میاں محمد بخش کا عارفانہ کلام پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا ڈسٹرکٹ خطیب اٹک علامہ غلام محمد صدیقی نے بھی اولیائے کرام کی کرامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں روشنی کے مینار قرار دیا 3 روزہ تقریبات میں ملک کے مشہور نعت خوانوں اور جید علمائے کرام نے حصہ لیا اس موقع پر خادم درگاہ شریف حضرت کلو بابا سرکار و حضرت بری امام سرکار اسلام آباد راجہ سرفراز اکرم نے ذاتی طور پر تمام انتظامات انتہائی عقیدت ، احترام اور خوش اسلوبی سے پایا تکمیل تک پہنچائے لنگر اور ملک بھر سے آنے والوں کیلئے تواضع کے وافر انتظامات کیے گئے تھے 3 روزہ تقریبات میں حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وزیر بحالیات حکومت آزاد جموں کشمیر راجہ محمد صدیق ، وزیر تعلیم پنجاب میاں راشد ، سابق وفاقی سیکرٹری راجہ طاہر سرفرار ، سابق ایم این اے حنیف عباسی ، مرکزی رہنما تحریک انصاف تیمور اسلم سمیت ملک بھر سے اعلیٰ ، سول و فوجی حکام ، مقتدر سیاسی سماجی ، کاروباری شخصیات اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
