آزادی مارچ میں 15لاکھ افرادکی شرکت یقینی ہے :ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن 

اٹک :جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں 15لاکھ افرادکی شرکت یقینی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کا احتجاج کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے موجودہ حکمرانوں نے ایک سال میں ملک کا ستیہ ناس کر دیا پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے علاوہ ملک بھر کے تاجر،ڈاکٹرز اور دیگر جماعتیں بھی جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں شریک ہونگی 72سالوں تک قوم کے فیصلے تبدیل کیے گئے اب یہ فیصلے عوام کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہبودی میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 پریس کانفرنس سے ضلعی امیر تاج الدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید،مولانا بلال بادشاہ،مولانا محمد نعیم،جنرل سیکرٹری مولانا اظہار الحق،محمد قاسم وردگ،مولانا شہاب الدین،ملک شاہد،مفتی سعید الرحمن کے علاوہ تحصیل وضلع کی اراکین مجلس عاملہ بھی موجود تھے قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا احتجاج کسی سرکاری ادارے کے خلاف نہیں بلکہ ناکام حکومت کے خلاف ہے 27مارچ کو حکومت کے خاتمے کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہونگے 31اکتوبر کو تمام قافلے ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے جن کی تعداد تقریباََ15لاکھ ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے کبھی بھی شرپسندی کی سیاست نہیں کی پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ملین مارچ میں جو ملک بھر میں ہوئے اس میں تقریباََ ڈیڑھ کروڑ افراد نے شرکت کی جو کسی بھی ملک کی جماعت میں اتنی بڑی انٹری نہیں ہوئی آزادی مارچ کا اعلان ہم اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کیلئے کر رہے ہیں جسے یرغمال بنایا گیا موجودہ حکمرانوں نے ایک سال میں ہی ملک کا ستیہ ناس کر دیا معیشت تباہی سے دو چار ہوچکی ہے ملک کا کوئی ادارہ ٹھیک نہیں کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے پہلے ملک میں 99فیصد کرپشن تھی اب موجودہ دور میں 101فیصد کرپشن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کو اکھٹا کر کے نیا پاکستان بنانے کی ناکام کوشش کی گئی جس کا خمار پوری قوم بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر،ڈاکٹرز اور دیگر پرائیوٹ تنظی میں بھی جمعیت کے آزادی مارچ میں شرکت کرینگے قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ پختونخواہ اور دیگر علاقوں سے آنیوالے قافلوں کو ضلع اٹک کے پارٹی کارکن کو خوش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پارٹی کارکن متحرک ہو چکے ہیں گرفتاریاں ہمارا کچھ بھی نہیں کر سکتیں سب کچھ جلا کر آزادی مارچ میں شرکت کرینگے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے ملک کی تمام جماعتیں بھی متفق ہیں مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی،اے این پی،محمود اچکزئی سمیت دیگر قیادت کی بھی حمایت حاصل ہے ۔