Thu
09
Jul
2026

والدہ زندہ ہیں ہم دو بھائی 4بہنیں ہیں سب سے چھوٹا بھائی ثاقب خان عمر 24سال جو غیر شادی شدہ ہیں آج رات میں اور برادم ثاقب خان،اسد خان ولد حیات خان،عجب خان ولد محمد حسن قوم پٹھان گھر میں موجود تھے دروازے پر دستک ہوئی جو برادرم دروازہ کھول کر باہر چلا گیا 5منٹ گزرنے کے بعد جھگڑے کی آواز آئی ہم تینوں اپنے گھر سے باہر نکل آئے تو دیکھا کہ فائق خان ولد ممریز خان میرے بھائی ثاقب خان سے لین دین پر تلخ کلامی کر رہا تھا ساڑھے 10بجے فائق خان نے پسٹل 30بور ڈب سے نکال کر فائر کیا جو برادرم ثاقب کو سامنے چھاتی پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا فائق موقع سے فرار ہو گیا ہم اپنے بھائی کو ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا وجہ عناد رقم کا تنازعہ تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
