عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی 

اٹک :ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی سے بچائو کی موَثر تدابیر اختیار کرنی چاہئیں تا کہ اس خطرناک بیماری کے تدارک کے اقدام کیے جا سکیں انہو ں نے کہا کہ اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے عوام الناس کی آگاہی کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے۔

 انہو ں نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس کے متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات ڈینگی سے بچائو کے متعلق اپنی تمام تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں ۔

عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کی صورت میں مچھر مار لوشن کا استعمال کریں شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں اس موقع پر انہوں نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو اپنے فراءض دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔