Sun
21
Jun
2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے صدار ت کی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال رحمانی نے محکمہ کی رابطہ کمیٹی کے متعلق شر کاء کو بریفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کےلیے محکمہ بھر پور آگاہی مہم چلا رہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک میں آبادی کے اضافے کو روکنے کےلیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے اس وقت پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے اور اس آبادی کے تناسب سے ریاست کے پاس وسائل نہیں ہیں ضرورت اس ا مر کی ہے کہ عوام آبادی میں اس خطر ناک اضافے کو روکنے کےلیے حکومت کا سا تھ دیں تاکہ ملکی معیشت اور معاشرہ مستحکم ہو سکے ۔
