فضل الرحمان کا آزادی ما رچ سیاسی مقاصد کیلئے ہے: صوبائی وزیر کرنل انور
پنڈی گھیب تا فتح جنگ روڈ کی از سر نو تعمیر کا اعلان وزیر اعلی پنجاب نے خود کیا
آئندہ چند ماہ میں ذرائع آمد ورفت ،محکمہ تعلیم اور دیگر عوامی معاملات میں مثبت پیشرفت سامنے آئیگی
پنڈی گھیب (وحید احمد سے)صوبائی وزیر ریوینیو کرنل(ر)ملک محمدانور خان نے کہا ہے کہ جمیئت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن واضح کریں کہ وہ کس مقصد کے لیئے آزادی مارچ کررہے ہیں دینی مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کو سیاسی مقصد کے لیئے استعمال کرنے والے اپنے ذاتی مفاد کے لیئے ملکی مفاد کو دائو پر لگانے کے لیئے تیار ہیں تحفظ ناموس رسالت ؐ کے نام پر چند ہ اکٹھا کرنے والوں کومعلوم ہونا چاہیئے کہ ہم سب الحمد اللہ مسلمان ہیں اور اگر حرمت رسول ؐ کے کوئی آنچ آئی تو ہماری ایمانی غیرت یہ بات گوارا نہیں کرسکے گی اس معاملے پر سب حکومتیں قربان ہیں مگر اس حساس ترین معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کرنا بھی گناہ کبیرہ ہے مولانا فضل الرحمن ہر آنے والی حکومت کو جہیز میں ملتے تھے تحریک انصاف کی حکومت انہیں اہمیت نہیں دی تو یہ ناموس رسالت ؐ کے نام پر ہمیں لوگوں کو ورغلاکر ہمیں بلیک میل کرکے حکومتی ایوانوں میں آنا چاہتے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔
پنڈی گھیب تا فتح جنگ روڈ کی از سر نو تعمیر کا اعلان وزیر اعلی پنجاب نے خود کیا ہوا سالانہ مرمت بھی ہورہی ہے تاکہ دو رویہ تعمیر سے قبل سڑک سفر کے قابل رہے۔
لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے ملازمین کے سروس سٹریکچر اور تنخواہوں میں اضافے کے لیئے سفارشات بورڈ آف ریوینیو کی قائم کردہ کمیٹی کے پاس موجود ہیں آئندہ دنوں میں ملازمین کیجانب سے ہڑتال کی نوبت ہی نہیں آئے گی سابقہ حکومت نے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کی بہتری کے لیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بہتری کے لیئے انتظامی افسران کو چیک اینڈ بیلنس مزید بہتر بنانے کی ہدایات کردی گئی ہیں کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنڈی گھیب جیسے دوردراز علاقے میں آنے کو تیار نہیں بہترین سہولیات دینے کی یقین دہانی کے باوجود کوئی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنڈی گھیب کا رخ کرنے کو تیار نہیں مگر پھر بھی اپنی جانب سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں آئندہ چند ماہ میں ذرائع آمد ورفت ،محکمہ تعلیم اور دیگر عوامی معاملات میں مثبت پیشرفت سامنے آئے گی ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک سعد طارق ، ملک محمد افضل کھڑپہ ،عاقب صدیق ،ملک حامد اقبال ،سیٹھ تاج محمد ،شیر علی اعوان ،یونس غوری ،حاجی محمد شفیق عدیل احمدراجہ حبیب کے علاوہ پارٹی عہدیداران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
