اٹک ، سالانہ محفل نعت بمقام کشمیر چوک19 اکتوبر کو ہو گی 

بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد ناصر گل نظامی آستانہ عالیہ مکھڈ شریف منعقد ہو گی

اٹک :اسد سویٹ اینڈ بیکرز 72 بلاک اٹک شہر کے زیر اہتمام بسلسلہ ایصال ثواب والدین مرحومین 7 ویں سالانہ محفل نعت بمقام کشمیر چوک ( گیڈر چوک ) میں مورخہ 19 اکتوبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء زیر صدارت صاحبزادہ پیر محمد ناصر گل نظامی آستانہ عالیہ مکھڈ شریف منعقد ہو گی ۔

جس میں حضرت علامہ مولانا پیر سید مظفر حسین شاہ کا خصوصی خطاب ، نقابت کے فراءض تسلیم احمد صابری کراچی ، تلاوت قاری خادم بلاک مجددی ، جبکہ نعت شریف میں گلہائے عقیدت کے پھول ملک کے معروف نعت خوان محمد اسد رضا مدنی عطاری ، عالمی شہرت یافتہ سید بلال حسین شاہ ، الحاج سرور حسین نقشبندی نچھاور کریں گے ۔

محفل نعت میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریا شریف حافظ سعید احمد کی خصوصی آمد اور مہمانان خصوصی کے طور پر صاحبزادہ سید عطاء اللہ شاہ گیلانی آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ جمیل احمد چشتی آستانہ عالیہ چشتیہ ناڑہ شریف تشریف لائیں گے محفل نعت زیر سرپرستی رانا غلام سرور ، صاحبزادہ محمد افضل ، زیر نگرانی حافظ لعل محمد فاروقی منعقد ہو گی جبکہ مہمانوں کے استقبال کیلئے رانا غلام صفدر ، رانا امجد عطاری ، رانا محمد انور ، میزبان کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے جبکہ مختلف کمیٹیوں کی نگرانی ہمایوں حسیب ، رانا عاشر لطیف ، رانا احمد لطیف کریں گے یہ سالانہ محفل نعت ضلع اٹک کی سب سے بڑی محافل نعت میں شمار ہوتی ہے جس میں ہر سال ہزاروں عاشقان مصطفی ؐشریک ہو کر اپنے دلوں کو منور کریں گے ۔