جنڈ، ایس ایچ او نیاز احمد کا منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن،3 ملزم گرفتار، منشیات برآمد

علاقے سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد
جنڈ (ظفر اقبال، نمائندہ اٹک نیوز ) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن 3750گرام چرس برآمد تین منشیات فروش گرفتارحال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او جنڈ نیازاحمدکی سرپرستی میں پولیس جنڈ نے مخبر کی اطلاع پر اسٹیشن روڈ پر ادھیڑ عمر شخص رشید نور ساکن تحصیل و ضلع ہنگو ،
نزد نقشبدیہ فلنگ اسٹیشن سے چورہ شریف سے ملزم محمد جبران ولد عقل خان قوم اآفریدی ساکن ڈھیری بانڈہ ڈھوڈاروڈ تھانہ صدر کوہاٹ تحصیل وضلع کوہاٹ،اور الحبیب اڈا مکھڈ روڈ سے ملزم شکور اسلام ولد میر بادشاہ قوم آدم خیل سکنہ بشین ڈہنڈاروخیل ڈاکخانہ بلی ٹنگ تحصیل وضلع کوہاٹ کو گرفتارکیا
جن کے قبضہ سے مجموعی طور3750گرام چرس برآمد ہوئی نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او نیاز احمد کا کہنا تھا کہ علاقے سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ پولیس کا فرض ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ، عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
