Sat
27
Jun
2026

فتح جنگ: ماہ ستمبر 2019ء میں پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایڈیشنل آئی جی لاہور و ایس پی راجہ شاہد نذیر راولپنڈی ریجن اور زیر نگرانی ڈی ایس پی پٹرولنگ حاجی محمد شفیق و دیگر عملہ پٹرولنگ پولیس نے مختلف نوعیت کے 23 مقد مات تھانہ میں درج کرائے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پٹرولنگ پولیس کی کاوشوں سے فتح جنگ سے پنڈی گھیب روڈ پر اوور لوڈ بھوسہ ٹرک کے خلاف 10 مقدمات تھانہ فتح جنگ میں درج کرائے گئے پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام پر عوام الناس نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق نے بہترین دفتری امور سرانجام دینے پر ریڈر شاہد اقبال ، ریاست محمود ، ملک اسرار اور صداقت علی کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔
