پنڈی گھیب، 2 ہفتے گزرگئے، نئے تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہو سکی
تحصیلدار ملک نور زمان کا تبادلہ دو ہفتے پہلے کر دیا گیا تھا ،عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
صوبائی وزیرریونیوکرنل(ر) ملک محمد انور اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ
،پنڈی گھیب(صدیق فخر سے) تحصیلدار کے تبادلے کو دو ہفتے ہو گئے، نئے تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہو سکی ،عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور سے نوٹس لینے کا مطالبہ، ذرائع
تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب میں تحصیلدار ملک نور زمان کا تبادلہ دو ہفتے پہلے کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے پنڈی گھیب میں تحصیلدار کی نشست خالی ہو گئی تھی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال نئے تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی جس کی وجہ سے دفتری امور ڈھپ پڑے ہیں جبکہ دور دراز سے آنے والے شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر ریونیوکرنل(ر) ملک محمد انورکا تعلق بھی اسی حلقہ سے ہے صوبائی وزیر ہونے کے باوجود تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کچھ سیاسی شخصیات من پسند تحصیلدار کی تعیناتی کرنا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے تحصیلدار کی تعیناتی تاحال نہ ہو سکے
اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر)(ر) کرنل ملک محمد انور خان اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحصیلدار کی تعیناتی کی جائے تاکہ دفتری امور کے ساتھ ساتھ سائلین کی مشکلات کم ہو سکیں۔
