میڈیا اور عوام کے باہمی تعاون سےجرائم کا خاتمہ کرینگے:نیاز احمد 

گشت کا نظام بہتر بنانے کیلئے ڈی پی او صاحب سے مزید ایک گاڑی ڈیمانڈ کی ہے
تھانہ جنڈ کے دروازے ہر مظلوم سائل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں: ایس ایچ او جنڈ 

جنڈ ( ظفراقبال سے) صحافی آن گرائونڈ معاملات کو دیکھ رہا ہوتا ہے ،میڈیا پر لوگوں کے خیالات وسوچ آپ تک پہنچ رہی ہوتی ہیں، بطور صحافی آپ کہنا یا نہ کہنا اہمیت رکھتا ہے۔ جو حق ،سچ اور حقیقت ہے وہ آپ کو ہی کہنا ہوتاہے اور اس کا اثر پورے معاشرے پر پڑے گا۔ 

میڈیا اور پولیس کی کوآرڈنیشن علاقے میں جرائم کے خاتمہ اور امن قائم کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد نے مقامی صحافیوں سے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھابحیثیت انسان ہم سے بھی سہواًخطا کا امکان ہے ،صحافی ہماری کوتائیوں سے ہمیں آگاہ کریں اور معاشرے کو بگاڑ سے بچانے اور اسے سنوارنے و سد ھا رنے اوربرائیوں و جرائم سے معاشرے کو پاک صاف کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ 

میری تعیناتی حال ہی میں ہوئی ہے کچھ دن پہلے جن روڈزپر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہے ہمارے لئے وہی دو رو ڈزمشکلات والے پوائنٹ ہیںاور ملنے والے کچھ شواہدپر ان وارداتوں میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کے لئے میں اپنا کام تندہی سے کر رہے ہیں ۔ اللہ نے چاہا تو جلد ہی ملزمان کو آپ کے سامنے لائوں ۔ اس سلسلے میں گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میں نے ڈی پی او صاحب سے مزید ایک گاڑی کی ڈیمانڈ کی ہے جو جلد ہی پوری ہو جائے گی۔

تھانہ جنڈ کے دروازے ہر مظلوم سائل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں مگر کسی ٹاؤٹ اور ظالم کو تھانہ میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی قانونی مددکریں گے  ، بریفنگمیں صحافی محمد بشیر ، مرید حسین ، ظفراقبال ، صادق محمود قریشی ، حفیظ نقشبندی ، اقبال خٹک، قمر شہزاد اور امجد بھٹی شامل تھے۔