پاکستان آرمی ملک وملت کا سرمایہ اور پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ، رفاقت حقانی

اگرپاک آرمی مستقل طور پر مدینہ اٹک کینٹ کے سامنےقبرستان اور جنازہ گاہ کے لیے رقبہ وقف کریں تو انکے لئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہو گا
اٹک:مصنف کتب کثیرہ ممتاز عالم دین استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے فوجی گراؤنڈ اعوان آباد اٹک کینٹ میںمرکزی جامع مسجد خوشبو ے مدینہ کے خادم محمد اشرف کی نماز جنازہ پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ35 سال سے میں دیکھ رہا ہوں کہ اس فوجی گراونڈ اٹک کینٹ میں حضرت پیر بادشاہ صاحب ؒ،صاحبزادہ قاری غلام محمد خان قادریؒ،حاجی کریم بخش ڈپو والے مرحوم سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام ومشائخ عظام وعوام پاکستان نے جنازے پڑھے اور پڑھائے ہیں بلکہ بزرگوں سے سنا ہے کہ عرصہ ایک صدی پر محیط اس قبرستان میں میتوں کو دفن کرتے اور جنازہ ادا کرتے رہے ہیں۔
پاکستان آرمی ملک وملت کا سرمایہ ہیں اگرپاکستان آرمی مستقل طور پر مرکزی جامع مسجد خوشبو ے مدینہ اٹک کینٹ کے سامنے 50کنال کا رقبہ قبرستان اور جنازہ گاہ اعوان آباد اٹک کینٹ کے لیے وقف کر دیں تو یہ پاکستان آرمی کے لیے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہو گا،استاذا لعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آرمی اہلیانِ اعوان آبادو محمد نگر اٹک کینٹ کے لیے مہربانی کرے گی اور پہلے کی طرح آئندہ بھی قوم سے دعائیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے پاکستان آرمی ہے تو ہم گہری نیند سے سوتے ہیں ہر وقت ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے پاکستان آرمی پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ،پاکستان آرمی کے کئی افراد اس قبرستان میں دفن ہیں جن میں کئی شہداء بھی ہیں بلکہ گزشتہ دنوںفوجی محمد علی بن ٹھیکیدار سردار علی کی نماز جنازہ بھی یہاں پر ہی ادا کی گئی ،اللہ تعالیٰ اس ملک وملت اور پاکستان آرمی کی حفاظت فرمائے آمین۔
