ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کے ایم ایس کا صحافی پر تشدد ، اٹک کے صحافیوں کا احتجاج

اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
اٹک:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے کے ٹو ٹی وی کے سینئر رپورٹر قاسم سجاد کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ کی غنڈہ گردی کے خلاف اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، سینئر نائب صدر آر یو جے پنجاب ندیم رضا خان اور بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق نے کی ضلع کونسل اٹک کے گیٹ سے کچہری چوک تک نکالی گئی ریلی میں صحافیوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
جس پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ایم ایس اور دیگر عملہ کے خلاف نعرے درج تھے صحافیوں نے ریلی میں ایم ایس جہلم ہسپتال اور وہاں کے دیگر عملہ کے خلاف نعرہ بازی کی کچہری چوک اٹک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین کیمونسٹ پارٹی آف پاکستان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سینئر صحافی ملک ممریز ، ڈاکٹر سہیل احمد ، جاوید کشمیری ، مزدور رہنما ملک امداد اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ حکومت جو صحافت کو آزاد رکھنے کی حامی تھی اس میں نادیددہ قوتوں نے صحافیوں کے خلاف جو بد ترین اقدامات کیے ہیں۔
اس کا ثبوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لندن پریس کانفرنس میں عالمی میڈیا نے پریس کانفرنس میں بائیکاٹ کی صورت میں دیا اور انہوں نے وزیر خارجہ کے منہ پر وہ تھپڑ رسید کیا جس کی تپش پاکستان میں بھی محسوس کی گئی اور وزیر خارجہ خالی کرسیوں سے پریس کانفرنس کرتے رہے جو دنیا میں پاکستان کے تصور کی ادنیٰ مثال ہے حکومت ہوش کے ناخن لے صحافیوں کے خلاف اقدامات کی بجائے ملک کی معیشت پر توجہ دے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ہونے والی غنڈہ گردی کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی انکوائری تشکیل دے کر ان میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنا دیا جائے صحافیوں کے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا اور پارلیمنٹ ہاءوس کے سامنے بھی مطالبات پورا نہ ہونے پر دھرنا دیا جائے گا ریلی میں بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، ندیم حیدر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، حافظ خلیل احمد ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ولید خان ، سعید صدیقی ، محمد عمران زاہد اور دیگر صحافی موجود تھے ۔
