شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل کمڑیال کو ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)  سلیم شہزادکی مبارکباد

دونوں قائدین ضلع اٹک کے درخشندہ ستارے ہیں، پنجاب اور راولپنڈی میں عہدے ملنا خوش آئند

اٹک :ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے قائد محمد نواز شریف ، مرکزی صدر محمد شہباز شریف اور صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے پنجاب اور راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ( ن ) کا نام روشن کرنے والے اٹک کے 2 درخشندہ ستاروں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو سینئر نائب صدر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن نامزد کر کے صوبہ اور راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ( ن ) کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان دونوں شخصیات کو اہم عہدے ملنے سے اٹک جو ہمیشہ سے مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے اور آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان یہ ثابت کر دیں گے کہ اٹک مسلم لیگ ( ن ) کا نا قابل تسخیر اور مضبوط قلعہ ہے ۔