Mon
22
Jun
2026

پنڈی گھیب (وحید احمد سے) او جی ڈی سی ایل کے آپریشنل منیجر حاجی امیر محمد خان ریٹائرڈ ہوگئے اس سلسلہ میں آفیسرز اور ورکروں کی طرف سے رنگلی فیلڈ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔
جس میں سابق چیئرمین میرا شریف ملک عاطف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حاجی امیر محمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور انتہائی ذمہ داری سے ادا کیں جو بعد میں آنے والوں کیلئے مشعل راہ ہوں گی۔
