موجودہ حکومت نے عوام الناس کو مایوس کیا ہے، جماعت اسلامی اٹک 

اٹک،  صوبائی سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان اور ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب پروفیسر حمید اللہ ملک المرکز اسلامی دارالسلام کالونی میں ضلعی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

 بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی بھر پور حصہ لیا جائے گا 

اٹک ،جماعت اسلامی اپنے قیام کے اول روز سے دین اسلام کی سربلندی کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ہماری منزل اسلامی انقلاب ہے رائے عامہ کو ہموار کر کے کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی پہلی اسلامی ریاست پاکستان میں اسلامی نظام کا عملاً نفاذ چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی بھر پور حصہ لیا جائے گا۔

 موجودہ حکومت نے عوام الناس کو مایوس کیا ہے تبدیلی کا نعرہ لگا کر قوم کو مایوس کیا گیا مہنگائی ،لادینیت ،کرپشن پہلے سے بڑھ گئی تیل ، گیس اور بجلی کی قیمتوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان اور ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب پروفیسر حمید اللہ ملک نے یہاں المرکز اسلامی دارالسلام کالونی میں ضلعی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صدارت امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کی اجلاس سے نائب امیر ضلع و صدر سیاسی کمیٹی مولانا جابر علی خان ،قیم ضلع حافظ محمد بلال اور نائب امیر ضلع و قائم مقام امیر شہر میاں محمد جنید نے بھی خطاب کیا اقبال خان نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لائے گی حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا لیکن اقتدار میں آ کر اسے بھلا دیا کشمیرکا مسئلہ انتہائی نازک ہے اڑھائی مہینے ہوگئے کشمیر یوں پر جان کی بنی ہوئی ہے حکمرانوں کو چائیے کہ وہ عملاً جہاد کا اعلان کریں 22 کروڑ عوام ان کی پشتبان ہوگی بزدل ہندو نبیا میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ امت مسلمہ کے انتشار اور امریکی چھتری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

 نوجوانوں کو جاگنا ہو گا نوجوان ہی تبدیلی لائیں گے جے آئی یوتھ کو فعال بنانا ہوگاکرپشن ،لوٹ مار ،مہنگائی کی عفریت نے عوام کا کچومر نکال دیا اس پر قابو پایا جائے پروفیسر حمیدا للہ ملک نے کہا کہ ہم رائے عامہ ہموار کر کے ووٹ کی پرچی سے تبدیلی لائیں گے لوگوں کو جماعت اسلامی کی مخلص ،اہل اور دیانتدار قیادت کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دے کر کامیاب بنانا ہو گا ۔