منڈی مویشیاں دومیل کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ

دومیل اٹک روڈ پر منڈی مویشیاں ہونے کی وجہ سےکئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہےجبکہ کچھ دن پہلے بھی ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ایک مریض کا انتقال ہو گیا تھا 

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز) منڈی مویشیاں دومیل کودوسری جگہ منتقل کیا جائے،اہلیان علاقہ
تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ تحصیل جنڈ سے ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی مویشیاں دومیل کو کیپٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی 100 سے زائد کنال کشادہ جگہ پر منتقل کیا جائے۔

 مذکورہ جگہ دومیل منڈی کے قریب150 میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، پرانی منڈی مویشیاں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے دومیل اٹک روڈ کئی کئی گھنٹے بند ہو جاتی ہے جس میں مریض ، سکول کے بچوں  اور خواتین کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بھی ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ایک مریض کا انتقال ہو گیا تھا ،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک و دیگر حکومتی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی مویشیاں دومیل اٹک روڈ سے دوسری جگہ منتقل کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔