جنڈ اور تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار 

ملزمان تھانہ جنڈ اور تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کی حراست میں

تھانہ جنڈ نے فدا اللہ سے30 بور پسٹل بمعہ گولیاں، تھانہ نیو ایئرپورٹ نے واحد اختر سے رائفل 12 بور معہ کارتوس برآمد کر لی 

جنڈ: اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے ۔
تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے واحد اختر ولد زاہد اختر سکنہ حیال دھمیال راولپنڈی سے رائفل 12 بور سنگل بیرل معہ کارتوس 

 تھانہ جنڈ پولیس ایس ایچ او نیاز احمد کی  پولیس ٹیم نے فداَ اللہ ولد محمد اسحاق خان ساکن غزنی خیل سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کرکے

 دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔