ڈسٹرکٹ کو آپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمٹیڈا ٹک کا سالانہ اجلاس 

اٹک نیوز رپورٹ

اجلاس کی صدارت ملک محمد نواز ڈھاک ڈائریکٹر فیڈریشن نے کی ،بورڈ آف ڈائریکڑ زکے انتخابات بھی ہوئے

اٹک :ڈسٹرکٹ کو آپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمٹیڈا ٹک کا سالانہ اجلاس عام زیر صدارت ملک محمد نواز ڈھاک ڈائریکڑ فیڈریشن بمقام دفتر سرکل رجسٹرار کو آپریٹوز اٹک منعقد ہوا منیجر ملک شکیل احمد اسسٹنٹ رجسٹرار آپریٹوز سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمٹیڈ نے سالانہ رپورٹ پیش کی آڈٹ اعتراض کے بارے میں غور کیا گیا۔

 ادارہ کی ملکیتی بلڈنگ بمقام برہان کی تجاوز رپورٹ محکمہ مال حسن ابدال کے بارے میں قانونی کاروائی کی منظوری دی گئی چیئرمین الیکشن سب کمیٹی وقاص عزیز اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹوز جنڈ نے ادارہ کے لیے بورڈ آف ڈائریکڑ زکے انتخابات شوآف ہینڈ کرایا جس کے تحت ذیل ڈائریکٹر ذ عرصہ 3 سال کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

 اٹک سے ملک حق نواز بوٹا ، حسن ابدال سے شجاعت علی خان برہان ، جنڈ سے سردار شفقت علی خان کاپل پور شیر جنگ کھنڈہ ، پنڈی گھیب سے ملک شیراحمد ، نتھیں اور تحصل فتح جنگ سے عطا ء حسین ڈہریان منتخب ہوئے آخر میں ڈینگی آگاہی مہم کے بارے میں حاضرین کو آگا ہ کیا گیا اور اس کے بچائو اور تدارک کے لیے آگاہی دی گئی ۔