آزادی مارچ، اٹک خورد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی 

اٹک خورد سے نمائندہ اٹک نیوز

 اٹک پل کے اطراف ہوٹل اور دیگر سرائیں خالی کروا لی گئی ہیں،روڈ بلاک کرنے کیلئے 138 کنٹینرز اور 2 کرینیں موقع پر اسٹینڈ بائی کھڑی کر دی گئی ہیں 

اٹک : اٹک خورد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

 آزادی مارچ کی آڑ میں گڑبڑپھیلانےوالوں سے نمنٹنے کیلئے بھاری نفری پہنچ گئی پولیس کی ڈنڈا بردار فورس کو اٹک خورد اور دیگرمقام پرٹھہرادیاگیاہے۔

 اٹک پل کے اطراف ہوٹل اور دیگر سرائیں خالی کروا لی گئی ہیں حسن ابدال میں پولیس فورس کو ٹھہرانے کیلئے سکول خالی کروالیے گئے ہیں ۔

پنجاب کانسٹیبلری سے مزید نفری طلب کی گئی ہے جو روڈ بلاک کرنے کیلئے 138 کنٹینرز اور 2 کرینیں موقع پر اسٹینڈ بائی کھڑی کر دی گئی ہیں ۔