بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلوانا والدین کی ذمہ داری ہیگا:ڈاکٹر نعیم اختر

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تحصیل حسن ابدال کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد

حسن ابدال:پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلوانا والدین کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی مجرمانہ جرم ہے جس سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہو سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار پولیو کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے تحصیل حسن ابدال کے مختلف علاقوں میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال۔بنیادی مرکز صحت خالقداد،کوہلیہ،خودہ میں پولیوڈے منایا گیا۔ جس میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں ایم۔ ایس گلناز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حسن ابدال ڈاکٹر نعیم اخترEPI کےASVملک تنویر احمد،ڈاکٹر جمشید،ڈاکٹر اسد عباس،ڈاکٹر طاہر الرحمن کے علاوہ دیگر ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹراور پیرامیڈیکل سٹاف کے ہمراہ تحصیل سنٹری انسپکٹر محمدآصف خان،انسپکٹر نزاکت خان ہیومیو ڈاکٹر محبوب الہی مغل نے بھی شرکت کی۔

 جبکہ دیگر صحت مراکز میں لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میمونہ حسن،نیوٹریشن سپُر وائزر محمد عمران،نیوٹریشن سپُر وائزر شفیق خٹک محمد سہیل،راجہ عنایت محمود انجم EPI;ویکسی نیٹر،سینٹری انسپکٹر محمد علی،ملک عارف سلطان،ہیلتھ ٹیکنیشن محمد آصف،مرزا عمران کے علاوہ دیگر سٹاف اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو دنیا کا خطرناک ترین مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت مل کر ملک بھر میں کام کر رہے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلوا کر اس موذی مرض سے بچایا جا سکتا ہے تا کہ آگے چل کر وہ معاشرے کے با عمل شہری بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ گھر گھر جا کر اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔عالمی دن منانے کا مقصد بھی عوام میں شعور کی بیداری ہے اور انہیں اس کے بارے میں پھیلائی گئی منفی باتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کو اس موذی مرض سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔