اٹک، افسران تارکین وطن کے مسائل ترجیحاًحل کریں،عادل علی

صوبائی سطح پر اوور سیز کمیشن روزانہ کی بنیاد پر شکایات کا جائزہ لیتا ہے ، چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع اٹک
اٹک:ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی کاایک اجلا س ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ضلعی اوورسیز پاکستانی کمیٹی اٹک کے چیئر مین چوہدری عادل علی خان نے کی۔
اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجداور دیگر افسر ن نے شر کت کی۔اجلا س میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اورتما م متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان شکایات کو تر جیع بنیادوں پر حل کریں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات حل کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبائی سطح پر اوور سیز کمیشن روزانہ کی بنیاد پر شکایات کا جائزہ لیتا ہے اور متعلقہ اضلا ع کی ضلعی اووسیز پاکستانی کمیٹی کو ان شکایا ت کے حل کے لیے مناسب اقدامات کر نے کی ہدایت کر تا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی اوور سیزپاکستانی کمیٹی ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لیکر تر جیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کی جارہی ہے۔
