اٹک، ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم جاری ،ٹیم کا کلینک پر چھاپہ

ضلع اٹک میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم جاری، کلینک سیل

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر نے ٹیم کے ہمراہ شکردرہ گائوں ڈھوک مولوی میں چھاپہ مار کر کلینک کا چالان کر دیا 

حضرو:  حکومت پنجاب محکمہ صحت و ہیلتھ کئیر کمیشن کی ہدایات پر ضلع اٹک بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف چلائی گئی۔

 مہم کے سلسلہ میں زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر نے ٹیم کے ہمراہ شکردرہ گائوں ڈھوک مولوی میں عطائی ڈاکٹر محمد شعیب کے کلینک پر چھاپہ مارا جو سر عام کلینک کھول کر عرصہ دراز سے علاقہ کی عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کا موقع پر چالان کر دیا ۔

علاقہ کی عوام نے محکمہ صحت و ہیلتھ کیئر کی ٹیم کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔