مسلم لیگ( ن) اور جے یو آئی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

بھارتی حکومت نہتے کشمیریوں پر آر ایس ایس کے ایماء پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ ڈھا رہی ہے تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی،شیخ آفتاب احمد، ملک سہیل کمڑیال
اٹک :بھارتی حکومت نہتے کشمیریوں پر آر ایس ایس کے ایماء پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ ڈھا رہی ہے تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی اقوام عالم اور خاص طور پر امت مسلمہٰ کی مجرمانہ خاموشی شہدائے کشمیر کے خون سے غداری کے مترادف ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی حکومت مذاکرات کی آڑ میں تاریخ کی بد ترین انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ( ن ) اور جے یو آئی ( ف ) کی ضلعی قیادت نے اٹک کے تاریخی فوارہ چوک اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) اور جے یو آئی ( ف ) کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مشترکہ طور پر یوم سیاہ منانے کی تقریب سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن و رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، ممبران پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ، سرپرست اعلیٰ جے یو آئی مولانا شیر زمان ، ضلعی صدر مفتی تاج الدین ربانی ، مرکزی ڈپٹی کنوینئر جے ٹی آئی محمد یاسر زمان ، سابق صوبائی صدر جے ٹی آئی عبدالوحید صدیقی ، ضلعی مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک بہادر یار خان آف کھنڈہ ، سابق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی اٹک مولانا بلال بادشاہ ، ضلعی رہنما قاری محمد اقبال ، تحصیل امیر حضرو مولانا محمد نعیم ، نائب امیر مولانا فضل وہاب ، تحصیل امیر حسن ابدال مولانا شہاب الدین ، تحصیل صدر اٹک زرغون شاہ ، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر اٹک شیخ محمود الہٰی ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک انصار احمد ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان کے علاوہ ضلع بھر سے مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی مختلف علاقوں سے آنے والے مسلم لیگ ( ن ) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران ، رہنما اور جے یو آئی کے رہنما ریلیوں کی صورت میں فوراہ چوک پہنچے۔
ریلیوں کے شرکاء کے ہاتھوں میں مسلم لیگ ( ن ) ، جے یو آئی اور کشمیر کے جھنڈے تھے دونوں جماعتوں کے قائدین نے اپنے پرجوش خطابات سے شرکائے ریلی سے خطاب میں حکومت پر بھی کڑی تنقید کی مقررین نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ان کی آزادی کے لئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے اور ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان،جے یو آئی کے رہنماءوں نے پنی تقریر میں تحریک انصاف کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنمائوں کی گرفتاریاں حکومت کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزیاں ہیں انہوں نے مولانا حمد اللہ کی پاکستانی شہریت ختم کر نے کی پر زور مذمت کی اور مفتی کفایت اللہ کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کیا ۔
