اٹک، 11ہیڈ کانسٹیبلان کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی 

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے ہمراہ نئے ترقی یاب ہونیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا گروپ فوٹو

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے نئے ترقی یاب ہونیوالے اہلکاروں کو بیجز لگائے 

اٹک :ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے نئے ترقی یاب ہونے والے 11 ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیجز لگائے۔

 تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے 11 ہیڈ کانسٹیبلان جو کہ اے ایس آئی کے رینک میں ترقی یاب ہوئے کو رینک لگانے کی تقریب ڈی پی او آفس اٹک میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او اٹک نے ترقی یاب ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے بیجز لگائے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اظہر شبیر بھی موجود تھے۔

 ڈی پی او اٹک نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں جا کر عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنائیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔