اٹک،پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم

پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی کے عملہ نے پبلک سروس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں لگے سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم کا آغاز
اٹک: پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم ، پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم ، ناقص سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارووائی کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ اکھوڑی ، ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی کے عملہ نے پبلک سروس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں لگے سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس بارے میں سلنڈرز کے نقصانات و حادثات سے بچائو کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی کے ڈیوٹی آفیسر شیخ معظم منیر و دیگر عملہ کی جانب سے ڈرائیورز کو بذریعہ پمفلٹ ;223; لیکچر سلنڈروں کے باری میں آگاہ کیا گیا ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایات کے مطابق یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ناقص سلنڈروں والی گاڑیوں ;223; ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
