Tue
23
Jun
2026

اٹک:قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی قیادت میں ہی یہ ملک ترقی کرے گا اور قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ سے متصل ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں آزادی مارچ کے حوالہ سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آزادی مارچ کے حوالہ سے بعض اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شیدی اور ناصر محمود شیخ ، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی و دیگر موجود تھے ۔
