اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،8 افراد گرفتار

اٹک، ملزمان پولیس کی حراست میں

ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج

اٹک :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج 

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے ایوب خان ولد یعقوب خان ساکن شین باغ اٹک سے 600 گرام چرس ، شاکر ولد کرم داد ساکن محلہ سکندر پورہ مرزا سے پسٹل 30بور معہ گولیاں ، شمروز خان ولد دلاور خان ساکن مرزا سے پسٹل 30بور معہ گولیاں ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ملزم نذیر محمد ولد ولی محمد سکنہ کابل افغانستان سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور  تھانہ سٹی حسن ابدال میں ملزم شہر یار خان ولد محمد اجان سکنہ نیو گڑھی چار سدہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں 

 تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے محمد یوسف ولد غلام محمد سکنہ ڈھوک پراچہ ترنول اسلام آباد سے 1200 گرام چرس ، منظور خان ولد دلاور خان ساکن نصرت خیل تحصیل و ضلع کوہاٹ سے 1430 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ملزم محمد اختر ولد عبداللہ خان ساکن نکہ کلاں پنڈی گھیب سے 12 بور بندوق معہ خول کارتوس برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔