ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس 

ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

 حکومت پنجاب تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کو تعلیمی لحاظ سے تر قی دی جاسکے،عشرت اللہ خان نیازی

اٹک :ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ،ڈی ای اوز ،ڈپٹی ڈی ای اوز اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شر کت کی۔

 اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی مجموعی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا ضلع بھر کے سکولو ں میں جاری تر قیاتی کاموں ،نتائج ،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری اور دیگر امور پر شر کاء کو بر یفنگ دی گئی۔

 اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کو تعلیمی لحاظ سے تر قی دی جاسکے ضلع اٹک میں تعلیمی میدان میں بے شمار اقدامات کیے جارہے ہیں اور ان کی وجہ سے علاقے کی عوام کو سہولت حا صل ہوئی ہے محکمہ تعلیم اٹک نے گذشتہ مہینوں میں مجموعی لحاظ سے اچھی کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کار کردگی بر قرار رکھی جائے گی ۔