تعلیم کسی بھی قوم و ملک کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے ،ضلعی صدر اساتذہ اٹک

دنیا میں وہی قو میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اوراپنی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا، پرویز اقبال
اٹک : تعلیم کسی بھی قوم و ملک کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے دنیا میں وہی قو میں اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اوراپنی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔
مقامات مقدسہ اور بیت اللہ کی زیارت کے لیے جانا خوش قسمتی ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع اٹک کے صدر پرویز اقبال نے گورنمنٹ ہائی سکول ملک مالا یونٹ کے دورے کے موقع پر کیا ہیڈ ماسٹر محمد ریاض کی حجاز مقدس عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔
ان کے ہمراہ تنظیم اساتذہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید محمد ثناء اللہ شاہ بخاری بھی تھے پرویز اقبال نے کہا کہ بیت اللہ اور روضہ رسول ;248; کی زیارت خوشبختی ہے اور یہ قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ گورنمنٹ اور پبلک تعلیمی اداروں کے اساتذہ پر مشتمل تنظیم ہے جو اساتذہ، طلبہ اورتعلیم کی بہتری کے لیے کوشاں ہے تنظیم اساتذہ کا نصب العین قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہٰی کا حصول ہے حکومت وقت کو چاہے کہ وہ تعلیم کی بہتری کی طرف خاطر خواہ توجہ دے اور قومی بجٹ میں تعلیم کی مد میں کمی انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی بجٹ کو بڑھایا جائے ۔
