جنڈ: ملک مبشر فلک اور ملک محسن کی دعوت ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

جنڈ: ملک مبشر فلک اور ملک محسن کی دعوت ولیمہ میں سیا سی و سماجی شخصیت

ولیمہ کی تقریب میں ملک اعتبار ،ملک عطاء ،ملک شہریار ،ملک فیصل یار ،ملک بہادر یار خان ،ملک امان اللہ، ملک غلام جیلانی، ملک غلام مصطفی اعوان، ملک عبدالمالک اعوان،فخر الدین اعوان،شہیر سیالوی، سجاد چوہان، ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ و دیگر کی شرکت 

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز )تحصیل جنڈ کی ہردلعزیز اور نوجوان سماجی شخصیت ملک مبشر فلک بگدیال اور ان کے چھوٹے بھائی ملک محسن فلک بگدیال کی دعوت ولیمہ ، وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب و خیبر پختونخواہ سے سیاسی و سماجی شخصیات، بیوروکریٹس ، صحافیوں و دوست احباب کی بھرپور شرکت ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل جنڈ کی ہردلعزیز اور نوجوان سماجی شخصیت ملک مبشر فلک بگدیال اور ان کے چھوٹے بھائی ملک محسن فلک بگدیال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،شادی کے پر مسرت موقع پر بگدیال برادران کی جانب سے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ،خیبر پختونخواہ سے سیاسی و سماجی شخصیات ، بیورو کریٹس ، صحافیوں اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔

 

دعوت ولیمہ میں سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈا،ملک عطاء خان کھنڈا،ملک شہریار خان کھنڈا،ملک فیصل یار کھنڈا،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک بہادر یار خان بجوال،میجر شیر ملک،ملک سعد طارق پنڈیگھیب، نوابزادہ ملک عمر سعد پنڈیگھیب، ڈی ایس پی ساجد گوندل، میجر ملک اسماعیل کھنڈا، ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ ،ملک امان اللہ خان بگدیال، ملک غلام شاہ سابق چیئرمین یوسی تراپ،سجاد چوہان،شہیر سیالوی، ملک شہریار ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا جنڈ ہارون خان، ملک غلام جیلانی لنگر،سید سیف اللّہ شاہ خالد ایڈووکیٹ، ملک سجاد خان ایڈووکیٹ ،ملک بنارس بھنڈر ،چوہدری مختیار، ملک غلام مصطفی اعوان ، عبدالمالک اعوان،فخر الدین اعوان، ملک اسدکوٹگلہ ،  کے علاوہ میڈیا نمائندگان، وکلاء، تاجربرادری اور علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

 

ولیمہ میں شریک تمام احباب نے دولہا ملک مبشر فلک بگدیال اور ملک محسن فلک بگدیال کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔