ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد ان ایکشن، جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد 

ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد قمار بازی کے اڈے سے گرفتار ملزمان کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتا رہے ہیں

تھانہ جنڈ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج، دائو پر لگی7 ہزار سے زائد رقم، موبائل برآمد

اٹک، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے نقد رقم ، موبائل اور آلات قماربازی برآمد ،مقدمات درج ،

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 4 ملزمان محمد نذیر ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ پرانا یتیم خانہ میانوالی شہر حال محلہ برف خانہ جنڈ ،

 

جمشید خان ولد خاکی جان سکنہ غریب وال حال رنگلی ، مختیار ولد مشتاق احمد ، محمد سہیل ولد محمد طفیل ساکنائے غریب وال حال محلہ برف خانہ جنڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

 قماربازوں سے داءو پر لگی رقم پڑ 7 ہزار 670 روپے ، 2 موبائل مالیتی 4 ہزار روپے اور آلات قماربازی اپنے قبضہ میں لے کر تمام ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔