ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کے والد کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی 

ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کے والد کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد دعا کی جا رہی ہے

مولانا شیر زمان ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان و دیگر کی شرکت

اٹک :ڈی ایس پی صدر سرکل اٹک راجہ فیاض الحق نعیم کے والد بزرگوار راجہ محمد بوٹا مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر جامعہ علوم شرعیہ اٹک شہر میں ان کے افضال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی ۔

جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل اٹک راجہ فیاض الحق نعیم ، مولانا شیر زمان ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان و دیگر شریک ہوئے۔

 قرآن خوانی کے بعد مولانا شیر زمان نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔