بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، میجر طاہر صادق 

راولپنڈی میں سردار ظہور اقبال کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں میجر طاہر صادق، لالہ صدیق و دیگر شریک ہیں

 سردارظہوراقبال نے اٹک اورپاکستان کانام دنیابھر میں روشن کردیا ،رکن قومی اسمبلی و سابق ضلعی ناظم 

اٹک :بیرون ممالک سے حاصل زرمبادلہ کو اپنے ملک و علاقہ کی ترقی میں لگانے والے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان سے ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے سردارظہوراقبال نے اٹک اورپاکستان کانام دنیابھر میں روشن کردیا ۔

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے فرانس میں مقیم معروف پاکستانی کیمونٹی کی کاروباری شخصیت سردار ظہور اقبال کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں خطاب میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ یورپ بھرکے بزنس مینوں کے درمیان مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی بزنس مین اٹک کے علاقہ فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے سردارظہوراقبال نے پورے یورپ میں سب سے کامیاب ترین اوراچھے بزنس مین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ایوارڈ وصول کرکے اپنے ملک و علاقہ کانام روشن کردیا ہے ایوارڈ حاصل کرنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں پرل کونٹیننٹل ( پی سی ہوٹل ) راولپنڈی میں میجر طاہر صادق نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

 

جس میں دبئی سے آئے مہمان گل رحمن ، بریگیڈیئرعامل ، بریگیڈئیرنور ، تنظیم اقبال پاشی ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک لالہ محمدصدیق اور سابق کونسلرفتح جنگ بشیراحمد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگ ملک و قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں جو بیرون ملک اپنے کاروبار کے ذریعے حاصل زرمبادلہ کو اپنے ملک اور علاقہ میں انویسنٹ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کاباعث بنتے ہیں۔

 

 ان کی اپنے علاقہ فتح جنگ میں شمع رائل کے نام سے قائم ہاوسنگ سوساءٹی اور دیگر ترقیاتی فلاحی پروجیکٹ کے ذریعے یہاں کی عوام کو روزگاراورسہولیات فراہم کی جارہی ہیں تمام شرکاء نے سردارظہوراقبال کو مبارکباددی اس موقع پر سردارظہوراقبال نے حوصلہ افزائی کرنے اوراپنے اعزاز میں عشائیہ دینے پرخصوصی طورپر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا شکریہ ادا کیا ۔