پہلی سالانہ محفل میلاد کانفرنس ڈھوک ملیار و جھمٹ 14 نومبر کو ہو گی
کانفرنس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ خطیب پاکستان مولانا عزیز الدین کو کب راولپنڈی خصوصی بیان فرمائیں گے
اٹک : پہلی سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐکانفرنس انجمن غلامان مصطفیؐ ڈھوک ملیار و جھمٹ کے زیر اہتمام 14 نومبر بعد از نماز عصر منعقد ہو گی۔
کانفرنس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ مہمان خصوصی خطیب پاکستان مولانا عزیز الدین کو کب راولپنڈی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
کانفرنس کی صدارت مولانا باز جنگ سقہ آباد کریں گے خطیب جامع مسجد اور منتظم کانفرنس قاری فیاض الحسن چشتی نے جملہ مسلمانوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔