آٹھواں میل باغ نیلاب کے قریب حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق 

ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والےموٹرسائیکل سوار کے حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں

تھٹہ کا رہائشی ظفر اقبال  ڈیوٹی ختم کر کے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر نے کچل دیا 

اٹک : آٹھواں میل باغ نیلاب کے قریب حادثہ ، 50 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 

تفصیلات کے مطابق تھٹہ گائوں کا رہائشی 50 سالہ ظفر اقبال ولد امیر محمد ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں بے احتیاطی سے ٹریکٹر چلانے والے ٹریکٹر ڈرائیور نے ظفر اقبال کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا ٹریکٹر کے نیچے آنے سے سر بری طرح کچلا گیا اور وہ وہیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔