آقا کی تعلیمات پر عمل کرنے میں امت مسلمہ کی کامیابی ہے،مولانا عبید الرحمن 

سیرت کمیٹی کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام 11 ویں میلاد رسول کانفرنس سے علماء کرام خطاب کر رہے ہیں

 سیرت کمیٹی کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام 11 ویں میلاد رسول کانفرنس کا انعقاد،پاکستان کی سا لمیت ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کی دعا بھی کرائی گئی

اٹک :پیارے آقا ؐدنیا میں تشریف لائے ہر طرف نور ہی نور تھا پیارے آقا کی تعلیمات پر عمل کرنے میں امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔

 

 ان خیالات کا اظہار سیرت کمیٹی کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام 11 ویں میلاد رسول کانفرنس سے علامہ محمد یحییٰ عباسی ، قاری محمد چن اور صدر سیرت کمیٹی کامرہ مولانا عبید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 کانفرنس کا انعقاد صدر سیرت کمیٹی کامرہ مولانا عبید الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ سلیمان نے کیا تھا کانفرنس میں سینکڑوں عاشقان مصطفی ؐ نے شرکت کی حضرو پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے کانفرنس کے اختتام پر اسلام کی سر بلندی ، پاکستان کی سا لمیت ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کی دعا کرائی گئی ۔