تھانہ انجراء کاایلیٹ فورس کے ہمراہ  کانی میں سرچ آپریشن 

 سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے:ایس ایچ او تھانہ انجراء

اٹک :ایس ایچ او تھانہ انجراء کی زیر نگرانی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے گائوں کانی میں سرچ آپریشن کیا ۔

 

اس دوران گائوں میں گھروں اور رہائش پذیر افراد کو چیک کیا گیا ۔

 

ایس ایچ او تھانہ انجراء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے ۔