حسن ابدال میں ’’ نگر کرتان ‘‘ جلوس کی تقریبات کے اختتام

 ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک نے تحصیل انتظامیہ حسن ابدال اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملہ کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

بیرون ملک اور بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آئے

 ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک نے تحصیل انتظامیہ حسن ابدال اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملہ کے ہمراہ سکھ یاتریوں کو الوداع کیا

اٹک :بیرون ملک اور بھارت سے آئے ہوئے 2 ہزار سے زائد آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں ’’ نگر کرتان ‘‘ جلوس کی تقریبات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک نے تحصیل انتظامیہ حسن ابدال اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملہ کے ہمراہ سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔

 

 دونوں افسران نے قبل ازیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے بہترین سیکورٹی کے انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 اس موقع پر ڈی سی اور ڈی پی او نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری ہمارے بھائی ہیں اور اسی طرح ہر مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت سرکاری افسران اور عملہ کے فراءض منصبی میں شامل ہے ۔