اٹک، گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بہن کے گھر کو آگ لگا دی

آگ سے گھر کا سامان جلا پڑا ہے

آگ لگنے سے کمرے کی الماری میں پڑے 2 لاکھ روپے نقد اور 4 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر 

 

اٹک :بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کے گھر کو آگ لگا دی۔

 

 تفصیلات کے مطابق اکھوڑی گاؤں میں گھریلو تنازعہ پر بہنوئی ارشد محمود سے گھریلو جھگڑے پر لڑکی کے بھائی عمران الہٰی ولد فرمان الہٰی نے اپنی شادی شدہ بہن کے گھر کو آگ لگا دی آگ لگنے سے کمرے کی الماری میں پڑے 2 لاکھ روپے نقد اور 4 لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

 

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ پر بروقت قابو پانے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔