فلور ملز فقیر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالا موٹر سائیکل سوار

 زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا 

اٹک :فلور ملز فقیر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

 

 تفصیلات کے مطابق 60 سالہ قدرت دین ولد اللہ دین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

 

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا۔

 

 جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔