عید میلاد النبی ؐکے موقع پراٹک پولیس کاسکیورٹی پلان جاری

ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 115 جلوس نکالیں جائیں گے
جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکیٹر کا استعمال کیا جائے گا
اٹک (صدیق فخر سے) عید میلا النبیﷺ کا سیکورٹی پلان جاری عید میلاد النبیﷺ کے موقع پراٹک پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ضلع بھر میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبیﷺ سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 115 جلوس نکالیں جائیں گے ۔
جن میں A کیٹگیری کے 10، کیٹگری B کے 12 اور کیٹگری C کے 93 جلوس ہوں گے جشن عید میلاد النبیﷺ کی سکیورٹی کے سلسلہ میں کل 1200 افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں 6 ڈی ایس پی ، 2 انسپکٹر ، 120 اپرسبارڈینیٹ اور 1072 کانسٹیبلان شامل ہوں گے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔
حساس مقامات کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے کی جائے گی اس کے علاوہ جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکیٹر کا استعمال کیا جائے گا ضلع بھر کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی ۔
علاوہ ازیں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں سکیورٹی نقطہ نظر سے ضلع بھر کے تھانہ جات میں وولینٹئیر کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ اوز تھانہ نے وولینٹئیرز اور رضاکاران کو جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ڈیوٹی سرانجام دینے کے بارے میں ٹریننگ دی اور ایس ایچ اوز تھانہ جات نے امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ بھی کی اور لاءحہ عمل بھی ترتیب دیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔
