Fri
17
Apr
2026

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔
نوٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قرارداد پر 7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔
نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کے لیے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دیا جائے گا، اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس پر رائے شماری ہو گی اور معاملہ نمٹایا جائے گا۔
