پنڈی کوہاٹ روڈ پر ہائی ایس اور ٹریکٹر میں حادثہ،3 افراد زخمی 

فتح جنگ جعفر گائوں کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے والا ٹریکٹر ٹرالی اور ہائی ایس

حادثہ فتح جنگ جعفر گائوں کے قریب پیش آیا، ٹریکٹر ٹرالی کی بیک لائٹس اور ریفلیکٹر نہ ہونا حادثے کی وجہ بنی، ذرائع 

فتح جنگ: پنڈی کوہاٹ روڈ پر ہائی ایس اور ٹریکٹر میں تصادم،3 افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق فتح جنگ جعفر گاؤں کے قریب روڈ پر جاتے ٹریکٹر کی بیک لائٹس اور ریفلیکٹر نہ ہونے کے باعث پنڈی سے آنے والی ہائی ایس ٹریکٹر سے ٹکرائی گئی،جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

زخمیوں میں33 سالہ عبدالوحید کی ٹانگ ٹوٹ گئی، 55 سالہ لیاقت علی کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ 29 سالہ اورنگزیب کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔۔

 

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد تینوں افراد کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا، تینوں افراد کا تعلق تحصیل جنڈ سے ہے۔