عید میلاد النبی ، اٹک بھر میں عقیدت و احترام سے کل منائی جائیگی

جشن عید میلادالنبیؐ مبارک ہو

عید میلاد النبی ، اٹک بھر میں عقیدت و احترام سے کل منائی جائیگی

ضلع بھر میں عید میلاد النبی کی تقریبات اور جلوس نکالے جائیں گے، لنگر کا بھی خصوصی اہتمام 
اٹک(صدیق فخر سے)آمد مصطفیؐ 12ربیع الاول ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔عمارتوں، گھروں اور گلیوں کو لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

 اس موقعہ پر عاشقان رسول کی طرف سے جلوس بھی نکالے جائیں گے ۔ تحصیل حضرو، حسن ابدال، اٹک، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کے چھوٹے بڑے شہروں دیہات ،قصبات میں بھی عید میلاد النبی کی تقریبات اور جلوس نکالے جائیں گے ۔

 

یہ سلسلہ ربیع الاول کے اختتام تک جاری رہے گا سابقہ روایات کے مطابق شرکاءمیں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا جبکہ ان جلوسوں میں میلاد پارٹیاں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گی ۔